ٹی 20ورلڈ کپ معاملہ انڈیپنڈنٹ ڈسپیچ ریزولوشن کمیٹی کو بھیجا جائے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ

ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو ایک اور خط لکھ دیا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت نہ جانے کےمعاملے پر کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کا موقف معلوم کیا تھا جس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر کھیل آصف نذرل نے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے پر قائم رہنے سے آگاہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دوری، بنگلادیش کو 325 کروڑ ٹکا کا نقصان ہوسکتا ہے

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی روشنی میں بی سی بی نے آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھتے ہوئے رابطہ کیا ہے اور بنگلا دیش کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی نے کیس کو آئی سی سی انڈیپنڈنٹ ڈسپیچ ریزولوشن کمیٹی کو بھجوانے کا کہا ہے ۔

یاد رہے کہ بھارت میں سکیورٹی خدشات اور فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ سے باہر کرنے کے بعد بنگلا دیش نے اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کر دیاتھا ۔

آئی سی سی نے ایک روز پہلے بنگلا دیش کی جگہ کسی نئی ٹیم کو ٹی 20ورلڈکپ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے 8 کھلاڑی 88 کروڑ ، سابق کرکٹر 90 کروڑ روپے سے محروم

یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے بنگلا دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ہے جبکہ آئی سی سی کی جانب سے اس حوالےسے حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Scroll to Top