مظفرآباد :سٹی پولیس مظفرآبادنے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا اور ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 21 جنوری 2025 کو اغواء ہونے والا نومولود بچہ 23 جنوری 2026 کو لمیاں پٹیاں شہید گلی مظفرآباد کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا اورجمعہ کی رات تقریباً 11 بج کر 45 منٹ پر بچے کو اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہے۔ واقعے میں ملوث ملزمہ نادیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد سے شیر خوار بچے کے اغواء کا افسوسناک واقعہ،تفصیلات سامنے آگئیں
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی تین بیٹیاں ہیں اور بیٹا نہ ہونے کے باعث اس نے نومولود کو اغواء کرنے کا اقدام کیا۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ بچہ حقیقی ماں کے حوالے کر دیا گیا، اس موقع پر کمانڈٹ سی ایم ایچ اور ایس ایس پی مظفرآباد موجود تھے۔
یاد رہے کہ دھیرکوٹ کے نواحی علاقے سنگڑھ سے تعلق رکھنے والے نکیر مشتاق کا نومولود بچہ سی ایم ایچ مظفرآباد سے اغوا کیا گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔
ملزمہ نےرات بھر رکی کی اور صبح نانی سے بچہ لے کر فرار ہوئی تھی ، خبر آنے پر تشویش پھیل گئی تھی کیونکہ مظفرآباد میں اس طرح کی نوعیب کا یہ پہلا واقعہ تھا۔




