آزادکشمیر میں برفباری کاگزشتہ رات سے جاری ہونیوالا سلسلہ جاری ہے اس دوران محکمہ شاہرات کا عملہ سڑکوں کی بحالی میں مصروف ہے لیکن خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی ہے جبکہ وزیراعظم نے اداروں اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مظفرآباد سے جہلم ویلی، سدھن گلی، نیلم ویلی،پٹہکہ، لیپہ ویلی،ڈنہ کچیلی، کومی کوٹ ،دھیرکوٹ جانے والی سڑکیں بلاک ہیں ، انتظامیہ کوششوں کے باوجود سڑکیں اوپن نہیں کرسکی۔
محکمہ شاہرات باغ کے مطابق ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ باغ کی تین مشینیں لسڈنہ، سدھن گلی اور دھیرکوٹ سنو پوائنٹس پر موجود تھیں، مسلسل کوشش کے باوجود سڑکیں مکمل طور پر صاف نہیں کر سکیں۔
برفباری کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ تینوں مشینوں اور آپریٹرزکی انتھک محنت کے باوجود راستے مکمل نہیں کھل سکےاور برفباری کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر: برفباری،81 پھنسے سیاح ریسکیو کرلئے،متعلقہ ادارے الرٹ،ایس ڈی ایم اے
رات صرف مرکزی سڑک کوہالہ دھیرکوٹ باغ کو کھولنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ لوگ باغ،راولاکوٹ اور دیگر علاقوں تک سفر کر سکیں۔
اس وقت متعدد گاڑیاں دھیرکوٹ بائی پاس اور چمن کوٹ میں پھنسی ہوئی ہیں جنکو اپروچ کیا جا رہا ہے۔
اگر صبح تک برفباری تھم گئی تو مشینیں دوبارہ لسڈنہ، سدھن گلی اور رنگلا روڈ کی طرف جائیں گی۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام سڑکوں کو بحال کرنے میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔
راولاکوٹ اور فارورڈ کہوٹہ کی سڑکیں بھی مکمل بلاک ہیں ، دن بھر برفباری کی وجہ سے انتظامیہ سڑکوں کی بحالی میں مکمل ناکام رہی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد سے کہوٹہ اور مری کا راستہ بھی بند ہے۔
ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھورنے حالیہ موسم کے پیش انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ممکنہ برفباری اور خراب موسم کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر تیار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ برفباری والے علاقوں اور لینڈ سلائیڈنگ والی جگہوں کے قریب ہمہ وقت مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اورشاہراہوں کی بروقت بحالی، سیاحوں اور مسافروں کی مدد، اور ایمرجنسی رسپانس کو یقینی بنایا جائے
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر سمیت ملک بھرمیں بارشیں، برفباری کا نیا سپیل آنیوالا ہے: محکمہ موسمیات
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام الناس موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ادھر انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سٹیٹ ایمر جنسی آپریشن سنٹر SDMA، ٹوریسٹ پولیس،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 سے سٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر مظفرآباد 05822921643،DDMAمظفرآباد 05822920055، DDMA جہلم ویلی 05822922607،DDMAنیلم 05821920001، DDMAبا غ 05823920046، DDMAراولاکوٹ 05824920052، DDMAحویلی 05823921708، DDMAسدھنوتی 05825920011، DDMAبھمبر 05828920220،DDMAکوٹلی 05826920163، DDMAمیرپور 05827921270،ٹوریسٹ پولیس 1422، ریسکیو 1122ہیلپ لائن 1122پر رابطہ کریں۔




