ہونڈا

صرف ڈاؤن پیمنٹ دیں اور مقبول ہونڈا سی جی 125 گھر لے جائیں

ہونڈا نے اپنے مقبول سی جی 125 گولڈ ماڈل کو سیاہ اور سنہری رنگ کے دلکش امتزاج کے ساتھ پیش کیا ہے، جو سڑک پر چلتے ہوئے موٹر سائیکل کو ایک شاندار اور پُرتعیش انداز دیتا ہے ۔

موٹر سائیکل کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ میزان بینک نے ہونڈا سی جی 125 کے لیے ایک آسان اور سہل قسطوں پر اسکیم متعارف کروا دی ہے ۔

میزان بینک کی بائیک فنانسنگ اسکیم:
دو سالہ منصوبے کے تحت  اگر خریدار 40فیصد ڈاؤن پیمنٹ ادا کرے تو اسے 120,560 روپے بطور پیشگی رقم جمع کروانی ہوگی، جب کہ 24 ماہ کے لیے ماہانہ قسط صرف 7,870 روپے ہے ۔
یہ اسکیم شریعت کے مطابق مساومہ کے اصول پر مبنی ہے، جس میں بینک پہلے موٹر سائیکل خریدتا ہے اور بعد میں صارف کو مقررہ مدت میں آسان اقساط پر فروخت کرتا ہے ۔

قیمت:
نومبر 2025 تک  ہونڈا سی جی 125 ایس گولڈ (سیاہ رنگ) کی قیمت پاکستان میں 296,900 روپے ہے، اور سرخ رنگ میں بھی یہ موٹر سائیکل اسی قیمت پر دستیاب ہے ۔

ہونڈا سی جی 125 کی خصوصیات:
ہونڈا سی جی 125 گولڈ ویریئنٹ پاکستان میں صارفین کے لیے ایک نمایاں اضافہ ہے۔ اس موٹر سائیکل میں جدید اور متحرک کلر اسکیم شامل کی گئی ہے، جس میں سیاہ رنگ کے ساتھ سرخ جھلک بھی دی گئی ہے، جو اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہے ۔

یہ موٹر سائیکل پائیداری، بھروسے اور بہترین فیول ایوریج کی وجہ سے طویل عرصے سے صارفین میں غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہے۔ مضبوط باڈی، آسان مینٹیننس اور اسپیئر پارٹس کی دستیابی اسے پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکلوں میں شامل کرتی ہے ۔

حال ہی میں ہونڈا نے سی جی 125 گولڈ کا 2026 ماڈل متعارف کرایا ہے، جس کے تمام ویریئنٹس میں نئے اور جدید گرافک ڈیزائن شامل کیے گئے ہیں ۔

Scroll to Top