پاک فوج

پاک فوج کی جانب سے برفباری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری

شدید برف باری اور سرد موسم کے دوران پاک فوج کے جوان کالام، مہمند اور وادی تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ گزشتہ رات سے وادی تیراہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں عارضی انخلاء کرنے والوں کی ریسکیو اور امداد میں فوج مصروف ہے ۔

پاک فوج نے برف میں پھنسی 100 سے زائد گاڑیوں کو نکال کر شہریوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔ کالام میں پاک فوج اور مقامی انتظامیہ مل کر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور مٹلتان بازار کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاکہ شہری اور سیاح وہاں پہنچ سکیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج اسلام آباد پولیس کو کمانڈو ٹریننگ دے گی

سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے پاک فوج اور سول انتظامیہ نے بھاری مشینری کا استعمال شروع کیا ہے ۔ وادی تیراہ میں متاثرہ افراد کو خوراک، گرم رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چترال :پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن،درجنوں مسافروں کو بچالیا

وادی تیراہ میں شدید برفباری اور بارش کے باعث سڑکیں بند اور آمدورفت متاثر ہے ۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پاک فوج مشترکہ طور پر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے اور انہیں ضروری سہولیات فراہم ہوں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہنزہ،زلزلے نے تباہی مچادی،درجنوں مکان زمین بوس، پاک فوج سے مدد کی اپیل

پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں فوری بحران کی تشخیص، صورتحال کی نگرانی اور ہنگامی حالات کے حل کے لیے مسلسل موجود ہیں۔ متاثرہ علاقے کے مکینوں اور سیاحوں نے پاک فوج کی شاندار امدادی کارروائیوں کو سراہا اور ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔