نیلم :صدر پاکستان مسلم لیگ ن و اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تکلیف سمجھتا ہوں، انشااللہ عوام نے ساتھ دیاتو ان کو مزید تکلیف دینگے۔
نیلم ویلی کے مختلف علاقوں میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے نیلم ویلی کو تعمیر و ترقی کے راستے پر گامزن کرکے سیاسی مخالفین کو چوہدراہٹ اور کھڑپینچی بند کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ غلام قادر کی دھمکی کام کر گئی، وزیراعظم نے باب سکندر بورڈ اتارنے کا نوٹس لے لیا
میرے خلاف سازش کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا۔ آئندہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر میں قائم ہوگی، آزاد کشمیر کے عوام جانتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے اندر پاکستان مسلم لیگ ن قائم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف ہوائی اور خلائی اعلان کر سکتی ہے، عملی کام ان کے بس کی بات نہیں ، آزاد کشمیر میں محکمہ جنگلات میں بدوں بھرتیاں ہوئی ہیں ،پیپلز پارٹی نے میرٹ کا جنازہ نکالاہے۔
ہم جوانوں کے مستقبل کا قتل نہیں ہونے دینگے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا چاہیے،این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں،میرٹ کا جنازہ نکالنے والوں کا احتساب بہت قریب ہے۔
شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پی پی دور حکومت میں نوکریاں ہوٹلوں پر فروخت ہوتیں تھیں، اب بھی اب دوبارہ وہی راج قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نیلم ویلی سمیت آزاد کشمیر کے عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی تک ہماری جد و جہد جاری رہے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت میں نیلم کے اندر تعمیر و ترقی کا آغاز ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والوں کو جنرل الیکشن میں نیلم کے غیور عوام سمیت آزاد کشمیر بھر کے عوام اپنے ووٹ کی پرچی سے مسترد کر دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا دورہ حویلی،درجنوں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
عوام کو معلوم ہے آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کون اور کس کی حکومت کر سکتی ہے، آزاد کشمیر بھر کے تمام کارکنان آپس میں اتحاد و اتفاق رکھتے ہوئے جماعت کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کریں
شاہ غلام قادر نے کہا کہ میں نے نیلم کے اندر ٹھیکیداری مسلم کو ختم کیا جو چند لوگوں کو پسند نہیں اور وہ بیان دے رہےہیں۔




