وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا دورہ حویلی،درجنوں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

پلنگی (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ غربت اور بیروزگاری سے ہے۔

میری گاڑی جب محمود گلی سے حویلی میں داخل ہوئی تو ایسا لگا کہ اپنی ماں کی گود میں آگیا ہوں۔ حویلی کے ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنا۔

اعلان نہیں پہلے عملدرآمد کرتا ہوں، پدر پل کی سی ڈی سی ہو رہی ہے، حویلی کی مین شاہراہ کو ڈبل وے سڑک بنائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایک ملک غزہ سکیورٹی کیلئے تیار، صدر ٹرمپ کانام لئے بغیرقبرص کی طرف اشارہ

ممتاز آباد ٹی ایچ کیو کے ساتھ ساتھ ممتاز آباد کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دینے،باٹا کوٹ پل، جون نالہ پل، ممتاز آباد اسٹیڈیم کا اعلان کرتا ہوں۔

حویلی کیلئے بڑا تعلیمی پیکج لیکر آرہاہوں۔میرے حویلی پہنچنے سے قبل حویلی میں اے جے کے بینک قائم ہو چکا ہے۔دانش سکول حویلی اور حویلی یونیورسٹی کاآغاز ہو چکا ہے۔

گرڈ اسٹیشن کے بعد ممتاز آباد تھانے کی بھی نئی عمارت بن چکی ہے۔جو خوشی اہلیان حویلی کے چہروں پر ہے وہ اس اعتماد کی کے جس اعتماد نے وزارت عظمی کا منصب حویلی کو دیا ہے۔

ممتاز حسین راٹھور کے بعد دوبارہ یہ اعزاز ملنا ہم سب کے لیے اعزاز ہے۔مسلح افواج پاکستان نے معرکہ حق کے بعد ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مخالفین جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لیں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ،چوہدری یٰسین

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز آباد بازار حویلی میں ایک بڑے عوام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو وزیراعظم کی آمد پر ان کے استقبال کیلئے ممتاز آباد بازار میں موجود تھا۔

وزیر اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر، مسعود ممتاز راٹھور اور معاون خصوصی مبشر منیر اعوان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اہلیان حویلی کو احساس کرنا ہوگا کہ انکا منتخب کردہ نمائندہ پوری ریاست کا وزیراعظم یے اور اس پر پوری ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ہم نے مختصر عرصے میں نوجوانوں کے مستقبل کو روشن کرنا ہے، ہم سب نے مل کر غربت افلاس اور بیروزگاری کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت اللہ کے فضل سے ملی ہے۔ 2026 کے الیکشن کے بعد دوبارہ الیکشن جیت کر پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی اور تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہیگا۔

انہوںنے کہا گزشتہ الیکشن میں کامیابی کے بعد دو سال اپوزیشن اور اڑھائی کولیشن حکومت کا حصہ رہے۔ان حالات میں بھی حویلی کی آواز جاندار تھی۔ ہم نے حویلی میں ٹورازم فیسٹیول کروائے بھائی چارے امن کو فروغ دیا۔ وزیراعظم نے فقید المثال استقبال پر اہلیان حویلی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: بارش، برفباری،ایس ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دورہ حویلی کی دوران ممتاز آباد میں ممتاز آباد پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزیر اوقاف مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر سابق ممبر اسمبلی مسعود ممتاز راٹھور، معاون خصوصی مبشر منیر اعوان اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دورہ حویلی کی دوران ممتاز آباد میں اپنے والد مرحوم سابق وزیراعظم آزادکشمیر ممتاز حسین راٹھور کے مزار پر حاضری دی۔۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے والد مرحوم سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

Scroll to Top