فواد چوہدری

فواد چوہدری نے غزہ امن منصوبے میں شمولیت کے حکومتی فیصلے کی حمایت کردی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کے عالمی امن منصوبے میں شمولیت اختیار کرنے پر سابق وزیروپی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے حکومتی فیصلے کی حمایت کردی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ترکیہ حکومت کا بھی عالمی “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کا اعلان

پاکستانی حکومت کے غزہ منصوبے میں شمولیت کے حوالے سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر ایکس پر ٹیوٹ کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کایہ بالکل درست فیصلہ ہے ۔ پاکستان کو فلسطینی عوام کے مستقبل کے تعین میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی،دفترخارجہ

دوسری جانب اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت میں بورڈ آف پیس میں شمولیت کے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے مستقل جنگ بندی، انسانی بنیادوں پر ریلیف، غزہ کی تعمیر نو، اور القدس الشر کے دارالحکومت کے طور پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کیلئے ایک منصفانہ، وقت کے پابند راستےکیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

فواد چوہدری کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے عالمی سطح پر فعال اور مثبت کردار کو اجاگر کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے مستقبل میں پاکستان کے اہم کردار کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ نے بھی اس بورڈ میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور ترک وزیر خارجہ حکان فدان ڈیووس میں ہونے والے اجلاس میں ترکی کی نمائندگی کریں گے۔

عالمی “بورڈ آف پیس” کا مقصد امن و استحکام کے فروغ، تنازعات کے حل اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو دی گئی دعوت کے جواب میں پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے فریم ورک کے تحت غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد کی حمایت کے لیے جاری کوششوں کے حصے کے طور پر بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت اختیار کرے گا۔

پاکستان نے امید کا اظہار کیا ہے کہ اس فریم ورک کی تشکیل کے ساتھ ہی غزہ میں مستقل جنگ بندی نافذ کی جائے، فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد میں اضافہ کیا جائے اور علاقے کی تعمیر نو کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

Scroll to Top