سوات( مانیٹرنگ ڈیسک) سوات، بونیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوات، بونیر، شانگلہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ رات 3 بج کر21 منٹ پر ہوا جس کا مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔
رپورٹ کے مطابق سوات، بونیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے سے ابھی فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ سوئے ہوئے لوگ جاگ گئے اور باہر نکل آئے، زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔