دوحہ میں جاری ایشین شاٹ گن چیمپین شپ کے ٹریپ ایونٹ میں پاکستانی شوٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایشین شاٹ گن کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نوازا گیا
پاکستانی شوٹر کرنل فرخ ندیم نے انفرادی ٹریپ مقابلوں میں کوالیفائنگ راؤنڈ میں 125 میں سے 119 اسکور کیے جبکہ فائنل میں 30 میں سے 27 پوائنٹس حاصل کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ان کی اس غیر معمولی کارکردگی نے نہ صرف انہیں گولڈ میڈل دلایا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی ان کے نام کر دیا۔
پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے مطابق ایشین شاٹ گن چیمپین شپ نئے فارمیٹ کے تحت منعقد کی جا رہی ہے اسی وجہ سے کرنل فرخ ندیم کا قائم کردہ یہ اسکور نیا ورلڈ ریکارڈ تسلیم کیا جائے گا۔
اس تاریخی کامیابی پر کھیلوں کے حلقوں اور شائقین کی جانب سے کرنل فرخ ندیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل گیمزختم، پاک آرمی کی واضح سبقت،آزادکشمیر کا دستہ کوئی گولڈ میڈل جیت سکا نہ ہی سلور




