بارش

آزاد کشمیر ،مری، گلیات میں برفباری،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ایس ڈی ایم اے کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق 20 جنوری سے 23 جنوری تک میدانی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شعبان المعظم کا چاند نظرنہیں آیا، پہلی تاریخ 21 جنوری کو ہوگی،روئت ہلال کمیٹی

الرٹ کے مطابق بالائی علاقوں میں برفباری سے شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کا خدشہ ہے، ایسی صورتحال میں سیاح احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہنزہ،زلزلے نے تباہی مچادی،درجنوں مکان زمین بوس، پاک فوج سے مدد کی اپیل

ایس ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ سیاح اور مسافر بارشوں اور برفباری کے دوران بالائی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار عتیق خان کا آزادکشمیر کے 33 حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے امکانات میں بتدریج اضافہ ملک بھر میں کہیں تیز کہیں ہلکی کہیں موسلادھار بارشوں اور پہاڑوں پر تیز برفباری متوقع

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال میں سیاسی ہلچل، راجہ پرویز اشرف کی آمد نے ماحول گرم کر دیا

ملکہ کوہسار مری گلیات اور گردونواح میں تیز برفباری،شمالی علاقوں میں شدید ترین بارش ،برفباری،کمراٹ ویلی چترال بابو سر ٹاپ اسکردو ناران کاغان کالام اور گردونواح میں شدید ترین بھاری برفباری متوقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں اسپیرز آف وکٹری 2026 مشق میں شرکت

پی ڈی ایم اے کی متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت،مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا خطرہ،عوام سے غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاط کی اپیل

Scroll to Top