مری روڈ کی کشادگی منصوبے میں اہم تبدیلیاں،چوڑائی 20 فٹ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل)راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے لیاقت باغ سے چاندنی چوک تک مری روڈ کو کشادہ کرنے کے منصوبے میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔

سڑک کی چوڑائی دونوں اطراف 15 فٹ سے بڑھا کر 20 فٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:افغان درالحکومت کابل میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

مری روڈ منصوبے کی مجموعی لاگت 8 ارب روپے سے بڑھ کر 17 ارب روپے ہو گئی ہے، توسیعی منصوبے سے آس پاس قائم تجارتی مراکز اور تاجروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

آر ڈی اے کے ایک سینئر افسر کے مطابق نظرِ ثانی شدہ منصوبے میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور رش کم کرنے کے لیے دونوں اطراف سروس لینز بھی شامل کی گئی ہیں۔

یہ منصوبہ ضلعی انتظامیہ کی سفارشات پر ترمیم کے بعد پنجاب سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت دوبارہ منظوری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 48 کنال اراضی درکار ہوگی جس میں سے 17.7 ارب روپے صرف زمین کے حصول کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال میں سیاسی ہلچل، راجہ پرویز اشرف کی آمد نے ماحول گرم کر دیا

منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مریر چوک سے فیض آباد تک مرکزی شاہراہ سگنل فری ہو جائے گی، جس سے ٹریفک کی استعداد بڑھے گی اور علاقے کی مجموعی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

حکام کے مطابق چاندنی چوک سے فیض آباد تک سروس لینز پہلے سے موجود ہیں، جبکہ نئی لینز کے اضافے سے ٹریفک کی روانی مزید بہتر ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ سانحہ: آگ لگنے کی وجوہات سے متعلق اہم رپورٹ سامنے آ گئی

زمین کے سروے کا عمل جاری ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی منظوری کے بعد تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب اے ڈی پی میں دو پارکنگ پلازہ منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔بے نظیر بھٹو اسپتال میں تین منزلہ پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا، جس میں 480 گاڑیوں کی گنجائش ہوگی۔

کمرشل مارکیٹ میں پانچ منزلہ پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا، جس میں 700 گاڑیوں کی پارکنگ اور 100 کمرشل دکانیں ہوں گی۔

نظرِ ثانی شدہ مری روڈ توسیعی منصوبہ راولپنڈی کی مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک مسائل کم کرنے اور شہری آمد و رفت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Scroll to Top