چڑہوئی( کشمیر ڈیجیٹل نیوز) سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے چڑہوئی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور کشمیری لازم و ملزوم ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کا قیام ہی مسئلہ کشمیرپر رکھا تھا اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ چوہدری یاسین پیپلز پارٹی کا بڑا نام ہے جن پر اہلیان چڑہوئی نے ہمیشہ انتخابات اور جلسوں میں بھرپور ساتھ دیا ، آج وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی آمد پر اہلیان چڑہوئی نے والہانہ استقبال کیا اور میں دیکھ رہا تھا کہ ہر فرد کے چہرے پر رونق تھی ۔
گزشتہ الیکشن میں چوہدری یاسین دو حلقوں سے الیکشن لڑھ رہے تھے یہ بہت مشکل تھا چونکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں ان کی مخالف تھیں ان نامساعد حالات میں چوہدری یاسین کو دونوں حلقوں میں عوام نے کامیاب کروایا ۔
پھر ضمنی انتخاب میں چوہدری عامر یاسین جو جیل میں تھے تو انہیں بھی کامیاب کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ۔اہلیان چڑہوئی زندہ دل بہادر اور وفا نبھانے والے لوگ ہیں ان کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نےچوک صاحباں میں رورل ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کر دیا
میں جب بھی یہاں انتخابی مہم میں آیا اور عوام نے میرا بھی بھرپور برہم رکھا ،اہلیان چڑہوئی نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی اور چوہدری یاسین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے نوجوان وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا وزیر اعظم کا جو انتخاب کیا۔
اس پر پوری ریاست کے عوام نے بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے وزیر اعظم فیصل راٹھور نے تھوڑے عرصے میں ریاست کے کاروبار حکومت کو جس انداز میں سنبھالا اور عوام میں اعتماد بحال کیا ۔
آزاد کشمیر میں جس انداز میں سیاسی سرگرمیاں شروع کیں اور امن و امان بحال رکھا یہ ان کی دانشمندی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے باعث آئندہ بھی پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بناء پر بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی ۔
انہوں نے کہا آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے گلی گلی جاکر شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بےنظیر بھٹو ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام دینا کہ کشمیری عوام کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورکااوورسیز کانفرنس بلانے کا اعلان
کشمیر کی طرف اگر کسی نے خطرات پیدا کیے تو کشمیری اور پاکستانی ملکر اسے ناکوں چنے چبائیں گے جس طرح حالیہ پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج پاکستان نے بھارت کے گھمنڈ اور غرور کو خاک میں ملایا اور آئندہ بھی مسلح افواج پاکستان کامیابیوں کی داستانیں رقم کر ے گی۔




