کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا دورہ چڑھوئی ، چوہدری محمد یٰسین کے آبائی علاقے چوک صاحباں میں رورل ہیلتھ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔
اس موقع پروزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چڑھوئی میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کی دعوت پر چڑھوئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد محترم کا اہلیان چڑھوئی سے گہرا تعلق اور رشتہ بھی ہے استقبال کرنے پر تمام کارکنوں اور عوام کا مشکور ہوں ۔ مجھے یہاں سے ہمیشہ پیار اور محبت ملی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:منگ: فائرنگ واقعہ، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا سخت نوٹس، رپورٹ طلب
منعقدہ تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں اٹھائے گئے اس اہم اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ رورل ہیلتھ سنٹر کے قیام سے چوک صاحباں اور گرد و نواح کے دیہات کے ہزاروں شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات مقامی سطح پر میسر آ سکیں گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورکو جھٹکا، کالج منتقلی کیخلاف طالبات سڑکوں پر آگئیں
افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک، وزیر مال چوہدری محمد اخلاق، وزیر خوراک و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی، وزیر اوقاف، مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر، وزیر بلدیات و لوکل گورنمنٹ چوہدری عامر یٰسین، ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عمران شاہین، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عدیل احمد، ضلعی افسران، منتخب نمائندگان، پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتاز راٹھور کا مساجد ، دینی مدارس سے متعلق اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرنے دورہ چڑھوئی کے دوران مزید کئی منصوبوں کا اعلان بھی کیا ۔




