کوہستان کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیشرفت،جے یو آئی رہنما گرفتار

پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)اپر کوہستان کرپشن سکینڈل میں مبینہ ملوث جے یو آئی کے رہنما اور نجی کمپنی کے مالک امیر زیب داسو کو احتساب عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر حضر حیات خان اور تفتیشی افسر بھی عدالت میں موجود تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی : لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند،آمدورفت معطل

نیب نےعدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے نام پر نجی انٹرپرائز کمپنی کے ذریعے سکینڈل میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام پاکستان کے پرچم میں دفن ہونا باعثِ فخر سمجھتے ہیں، صدرانجمن تاجران ایکشن کمیٹی پر برس پڑے

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے نام پر نیشنل بینک اور عسکری بینک داسو برانچ میں اکاؤنٹس ہیں جن میں 357.299 ملین روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہیروئن برآمدگی:لندن میں سزا پانے والی سدرہ نوشین کے بارےاہم انکشافات سامنے آ گئے

تفتیشی افسرنے بتایاکہ نیب اس سکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے اور ملزم سے تفصیلی تفتیش کرنا چاہتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گوادار میں تیز رفتاری کی وجہ سے بس الٹ گئی، 9 افراد جاں بحق

احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء صدیقی نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

مذکورہ گرفتاری سے قبل کئی گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان چھپن کمپنیوں اورافراد کے اکاؤنٹس سے 36 ارب روپے کی رقم نکلوائی گئی ہے،

رقم نکلوانے والوں میں مختلف سات پرائیویٹ کمپنیوں کے مالکان اورتین ٹھیکیدارشامل ہیں،اربوں روپے کی رقم کو ایک سو سے زائداکاؤنٹس میں رکھا گیا تھا،ان اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ جاری ہے۔

کئی اکاؤنٹس بے نامی رکھے گئے تھے جہاں سے چھ ارب روپے نکلوائے گئے،اکاؤنٹس جنرل پشاور آفس نے بھی اپنی رپورٹ نیب تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردی ہے۔

نیب تحقیقات میں پانچ ارب روپے کے 1200 چیکس کا ریکارڈ بھی ملا ہے،ٹرک ڈرائیورممتازخان کے اکاؤنٹ میں سولہ ارب کی ٹرانزیکشن ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

Scroll to Top