ٹریفک بند

نیلم ویلی : لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند،آمدورفت معطل

نیلم وادی(کشمیر ڈیجیٹل) وادی نیلم کے کیل، سیری اور شیخ بیلہ کے درمیان مین شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم،231 سالہ ریکارڈ بھی توڑدیا

مقامی ذرائع اور محکمہ شاہرات کے مطابق سڑک پربڑے پتھراورملبہ موجود ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی جس سےمسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام پاکستان کے پرچم میں دفن ہونا باعثِ فخر سمجھتے ہیں، صدرانجمن تاجران ایکشن کمیٹی پر برس پڑے

محکمہ شاہرات نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑک سے ملبہ ہٹانے اورراستہ بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے، تاہم پہاڑی اورخطرناک علاقے کی نوعیت کی وجہ سے بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

مسافر اور مقامی لوگ توقع کررہے ہیں کہ محکمہ شاہرات جلد سے جلد سڑک کھول دے تاکہ آمد و رفت معمول کے مطابق ہو سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کی کراچی سے اسلام آباد مستقل منتقلی، وجہ سامنے آگئی

محکمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بند سڑک والے علاقے میں احتیاط سے رہیں اور ٹریفک بحالی تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بے دریغ درختوں کی کٹائی کے بعد منڈی اور جھاڑیوں کو آگ لگانا ایک عام مگر خطرناک عمل بنتا جا رہا ہے۔

جنگلات کی کٹائی پر سخت اور غیر امتیازی پابندی عائد کی جائے۔ آگ لگانے والوں کے خلاف فوری اور مثالی کارروائی کی جائے تاکہ یہ عمل رک سکے۔

مقامی سطح پر فائر فائٹنگ یونٹس قائم کیے جائیں، جدید آلات فراہم کیے جائیں اور رضاکاروں کو باقاعدہ تربیت دی جائے۔

Scroll to Top