اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر ، مری ، راولاکوٹ، گوجرخان، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں سے آنیوالی بغیر ٹیگ گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی عوام غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔
12 اہم انٹری پوائنٹس پرلگائے گئے ایم ٹیگ ریڈرزکو فعال کردیا گیا ہے اوراب بغیرایم ٹیگ گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حریت رہنما آسیہ اندرابی مجرم قرار : بھارتی عدالت نے فیصلہ سنادیا
ڈی جی ایکسائزعرفان میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے فوری طور پر اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوائیں۔
شہری سہولت کے پیش نظر اسلام آباد بھر میں 16 مقامات پرایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور یہ مراکز 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چترال :پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن،درجنوں مسافروں کو بچالیا
ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کی اجازت نہ ہونے سے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو زیادہ محفوظ اورآسان آمد و رفت فراہم ہوگی۔
واضح رہے کہ ایم ٹیگ نظام کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد یہ کارروائیاں شروع کی گئی ہیں تاکہ شہرمیں قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، 5 ماہ بعد خلاء ختم
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنی گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ حاصل کریں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ یا جرمانے سے بچا جا سکے یہ اقدام شہرمیں جدید ٹریفک انتظامات اورشہری سہولتوں میں بہتری کیلئے اٹھایا گیا ہے۔




