حویلی آزادکشمیر

حویلی عوام غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور

حویلی(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی نسبت ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں کے لوگ بہت سے بنیادی مسائل کا شکار ہیں ان مسائل میں غربت سر فہرست ہے تقریبا 80 فیصد لوگ غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

ضلع حویلی میں عوام کے مسائل میں کمی لانے کے لیے مختلف ادوار میں سرکاری و غیر سرکاری داراجات نے اپنا کردار ادا کیا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر عوام کیلئے مفت صحت کارڈ کا اجراء کردیا

لیکن مسائل کی زیادتی اور وسائل کی کمی کی وجہ سے علاقہ اج بھی غربت کی لکیر سے اوپر نہ ا سکا مسائل میں کمی لانے کیلئے سرکاری اداروں کی کاوش کے ساتھ اسلامک ریلیف پاکستان کا کردار نمایاں ہے۔۔۔

اسلامک ریلیف پاکستان 2003 سے حویلی کہوٹہ میں لوگوں کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ پیش پیش ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:حریت رہنما آسیہ اندرابی مجرم قرار : بھارتی عدالت نے فیصلہ سنادیا

کسی بھی علاقے میں غربت کی کمی کے لیے علاقے کے لوگوں کا ہنر مند اور باروزگار ہونا ضروری ہے اسی تناظر میں اسلامک ریلیف پاکستان نے سال 2024 میں پاورٹی گریجویشن کے نام سے ایک پراجیکٹ کا اغاز کیا جو کہ غریب ممالک میں غربت کی کمی کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے

عوام علاقہ کے مطابق کسی پراجیکٹ کے زیر اہتمام اسلامک ریلیف نے حویلی کی تین یونین کونسل کلالی سانگل اور بدھال شریف میں اب تک تقریبا 400 نادار افراد کو ہنرمندی کی تربیت اور کاروبارکیلئے مالی معاونت کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسمارٹ فونز کی بڑھتی قیمتیں، چینی کمپنیوں نے بھی پالیسی تبدیل کر دی

جس کی وجہ سے غربت سے متاثرہ افراد کی زندگی میں نمایاں تبدیلی ائی ہے اس کام کو ضلع حویلی کی سول سوسائٹی انجمن تاجران سیاسی سماجی شخصیات وکلا اور تمام عوام علاقہ نے بھرپور سراہا ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ادارہ کے کام کا معیار اور شفافیت کابل تعریف ہے سول سوسائٹی نے اسلامی ریلیف کے کام کو سراہتے ہوئے اس کام کو مزید جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ میں زیادہ سے زیادہ افراد اس سے مستفید ہو سکیں اور علاقہ میں غربت میں نمایاں کمی آ سکے۔