وفاقی کابینہ اجلاس،کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور و خوض کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کپتان کے بغیر نظام قبول نہیں،رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی،سردار عبدالقیوم نیازی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کےلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انتظامیہ کی یقین دھانی کے باوجود طالبات کا احتجاج غیر ضروری تھا،شائلہ کوثر راٹھور

وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کو اسٹیٹ بینک کے نئے نوٹوں کے ڈیزائن پر بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر بریفنگ دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت ریاست کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی، فاروق حیدر

اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان اورورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس بی پی نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کر رہا ہے۔

وزیراعظم اور کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے متعلق بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کےلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے پیش کی گئی پرائیویٹ حج آپریٹرز کمپنیز کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے رجسٹریشن اور جانچ کے حوالے سے پرائیویٹ حج پالیسی 2030-2027 کا مسودہ کابینہ اراکین کی آرا کی روشنی میں مزید غور و خوض کے لیے حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔

Scroll to Top