راجہ فاروق حیدر

 پی ٹی آئی حکومت ریاست کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی، فاروق حیدر

مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ قائدمسلم لیگ ن محمد نوازشریف،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف،وزیراعلی پنجاب مریم نواز فخریہ طور پر خود کو کشمیری کہلوانا پسند کرتے ہیں یہ لیگی قیادت کی کشمیرسے محبت اور عقیدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔

وزیراعظم نوازشریف 2017 ء میں نااہل نا ہوتے تو اس وقت آزادکشمیر میں بھی تعمیر و ترقی کی صورتحال مختلف ہوتی۔۔

2021 ء میں جو حکومت لائی گئی اس کے مضمرات سب کے سامنے ہیں،اس وقت آٹے اور بجلی کی کم قیمت حکومت پاکستان کی خصوصی شفقت کی بدولت فراہم کی جانے والی23 ارب روپے کی گرانٹ کی بدولت ہے

ہم نے اپنے دور میں ایک طویل المدتی پالیسی کے تحت پائیدار ترقی نوجوانوں کیلئے بڑ ے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھاے تھے مگر بدقسمتی سے پی ٹی آئی کو آزادکشمیر میں مسلط کرکے ریاست کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر سب کچھ تباہ کرڈالا۔

کچھ لوگ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں ایسا ہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:معمولی تنازع تصادم میں تبدیل ،3 گھر راکھ کا ڈھیر،شہری سراپا احتجاج

کشمیری کبھی پاکستان کو نہیں چھوڑ سکتے یہ دوطرفہ محبت ہے یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ صحت کارڈ کی بحالی پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔

یہ سابق حکومت آزادکشمیر کی نااہلی کیوجہ سے بند ہوا تھا اس کا آغاز محمد نوازشریف کے دور میں ہوا تھا یہ کوئی نیا منصوبہ نہیں۔۔

پنجاب میں ہونے والی برق رفتار ترقی کے ثمرات انشاء اللہ یہاں بھی جلد پہنچیں گے ۔۔مسلم لیگ ن نے ہر وہ کام کیا جس میں عوام کا مفاد ہے۔۔

مظفرآباد میں جدید ترین کینسر ہسپتال نے کام شروع کر دیا جس کا فائدہ صوبہ خیبر پختوانخواہ کے عوام کو بھی ہوگا۔۔دانش سکولز اور یونیورسٹیز میں آزادکشمیر کے بچے پڑھیں گے۔۔

مسلم لیگ ن میں امیدواران کی کسی جگہ کمی نہیں جماعت اتحاد و اتفاق سے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔اب دوبارہ وہیں سے اس سارے عمل کو پہلے سے بہتر انداز میں شروع کرینگے

مرکزی ایوان صحافت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہندوستانی مشیر داخلہ اجیت ڈول کا بیان کے ہم مسلمانوں سے بدلہ لیں گے مودی کی انتہا پسند مسلم دشمن سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت پاکستان اورورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

یہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا بھی عکاس ہے اس پر امید ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں نے کام کیا ہوگا اس بیانیے کو ایسے ہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔۔

ہندوستان کے اندر اس وقت نظریاتی تقسیم دن بدن گہری ہوتی جارہی ہے مودی کو ہندوستان کے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھا جارہا ہے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شکسگام وادی چین کی ملکیت، انڈیا میں پاک چین کا 62 سالہ معاہدہ زیر تنقید

ہندوستانی آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکیوں پر کوئی توجہ نہیں دیتا ہماری افواج نے ان کو ایسا جواب دیا ہے کہ پوری دنیا تسلیم کررہی ہے ۔۔

ایک سوال کے جواب میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ کوئی بھی حلقہ ایسا نہیں جہاں مسلم لیگ کے پاس امیدواران کی لمبی فہرست نا ہو

ہر جگہ ٹکٹ کے لیے بھرپور مقابلہ ہے لیکن جب ٹکٹ مل جائیں تو باقی سب کو جماعتی ڈسپلن کی پابندی کرنی ہے ہم کوئی ہجوم نہیں یہ ایک تنظیم ہے اور اس کا طریقہ کار ہے

بہت ساری جگہوں پر ایک سے زیادہ ٹکٹ کے مضبوط امیدواران ہیں لیکن ٹکٹ کسی ایک کو ہی مل سکتا ہے

سب کو نہیں اس لیے باقی سب جماعت کی کامیابی کے لیے کام کرینگے جماعت کامیاب ہوگی تو اسی میں سب کی عزت ہے۔

Scroll to Top