مصری فٹبالر محمد صالح نے میسی اور رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

قاہرہ: مصری عالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صالح نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افریقا کپ آف نیشنز کے کوارٹر فائنل میں آئیوری کوسٹ کے خلاف فیصلہ کن گول کر کے محمد صالح نے مصر کے لیے اپنے مجموعی گولز اور اسسٹ کی تعداد 100 تک پہنچا دی۔

اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیز ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔محمد صالح نے یہ سنگ میل 111 بین الاقوامی میچز میں حاصل کرلیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:موجودہ اسمبلی کی مدت ختم ہونے پر ازخود تحلیل تصور ہو گی، فاروق حیدر

جبکہ لیونل میسی نے یہ کارنامہ 122 میچز اور کرسٹیانو رونالڈو نے 136 میچز میں سرانجام دیا تھا۔ اس لحاظ سے محمد صالح دونوں عالمی لیجنڈز سے آگے نکل گئے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جنگلات کی بے دریغ کٹائی، ذیشان حیدر کا اظہار تشویش، سخت ردعمل

اعداد و شمار کے مطابق محمد صالح نے مصر کی قومی ٹیم کے لیے 65 گول اور 35 اسسٹ کیے ہیں۔ جس کی بدولت وہ بین الاقوامی فٹبال میں گول کنٹری بیوشنز کے اعتبار سے میسی اور رونالڈو سے زیادہ تیز رفتار کھلاڑی بن گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگی ٹکٹ ہاٹ فیورٹ ،امیدواروں کا رش، درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلے بدستور سرفہرست ہیں۔ جنہوں نے یہ سنگ میل صرف 77 میچز میں حاصل کیا تھا۔ جبکہ نیمار نے 94 میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

فٹبال ماہرین کے مطابق یہ ریکارڈ محمد صالح کے کیریئر میں ایک تاریخی مقام رکھتا ہے۔ کیونکہ انہوں نے عالمی سطح پر دو عظیم فٹبالرز کو پیچھے چھوڑ کر اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں اور تسلسل کا ثبوت دیا ہے۔

Scroll to Top