مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ٹکٹ کیلئے لوگوں کا رش لگ گیا۔آذاد کشمیرکے 33 اور 12 مہاجرین حلقوں سے 190 درخواستیں جمع ہوگئیں۔
مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ترجمان کے مطابق پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدواروں کی درخواستوں پر غور حوض جاری ہے ، مزید درخواستیں جمع کروانے کیلئے 15 دن مزید بڑھا دئیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کیلئے 9 مئی کی غلطی کا اعتراف نہ کرنا گلے کی ہڈی بن چکی،سہیل وڑائچ
کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر نے خطہ میں رواں سال ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی طرف سے ٹکٹ کیلئے دی جانے والی درخواستوں کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور تعلیمی بورڈ کا جماعت دہم کے ضمنی امتحان کے رزلٹ کا اعلان
ن لیگ ذرائع کے مطابق اس وقت تک آذاد جموں وکشمیر اور مہاجرین سمیت 45 انتخابی حلقوں سے ایک سو نوے سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے راجہ ظفر الحق کی عیادت کی
درجنوں افراد کے باہر ہونے اور وقت نہ پہنچنے والے افراد نے تاریخ میں توسیع کیلئے درخواست کی جسکو مرکزی قیادت نے منظور کرتے ہوئے 15 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں آئندہ عام انتخابات کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ، اور سابق صدر مسلم لیگ ن و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمد فرید خان حلقہ 7 میں پارٹی ٹکٹ کے لیے کارکنان کی فیورٹ شخصیت کے طور پر سامنے آ گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے راجہ ظفر الحق کی عیادت کی
مقامی سطح پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور ووٹرز کی بڑی تعداد ان کے حق میں آواز بلند کر رہی ہے۔
کارکنان کا کہنا ہے کہ محمد فرید خان جماعت سے دیرینہ وابستگی رکھتے ہیں، مشکل وقت میں بھی ہمیشہ پارٹی مؤقف کے ساتھ کھڑے رہے
حلقے میں ان کی شراکت داری اور مضبوط گرفت سب کے سامنے ہے۔کارکنان نے پارٹی قیادت سے مطالبہ بھی سامنے آگیا۔
کارکنوں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے وسیع تر مفاد اور کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ محمد فرید خان کو دیا جائے




