میدانی علاقوں میں برفباری کی افواہیں بے بنیاد،آئندہ ہفتے بارش کا امکان، این ڈی ایم اے

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے میدانی علاقوں میں برفباری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹرکے ماہرین کا کہنا تھا کہ ماہ جنوری کے آخری 15 دنوں کے دوران سردی کی شدت میں معمول کے مطابق اضافہ ہوگا اورصرف پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

18 جنوری سے ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کی آمد کے نتیجے میں خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں کے علاوہ مغربی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں بارش بھی متوقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگی ٹکٹ ہاٹ فیورٹ ،امیدواروں کا رش، درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

اگلے تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ہوگا

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب اورسندھ کے میدانی علاقوں میں شدید سردی کی لہراور دھند کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور تعلیمی بورڈ کا جماعت دہم کے ضمنی امتحان کے رزلٹ کا اعلان

جنوب کی طرف آنے والی سائبیرین ہواؤں کے باعث پاکستان کے شمالی علاقوں میں بھی شدید سردی کی لہر پیدا ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کیلئے 9 مئی کی غلطی کا اعتراف نہ کرنا گلے کی ہڈی بن چکی،سہیل وڑائچ

ادارے نے متعلقہ محکموں کو پیشگی آگاہی دی ہے اور ضروری حفاظتی اقدامات پرعمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کے حوالے سے مصدقہ معلومات کیلئے این ڈی ایم اے کی “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ” موبائل ایپ سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ محفوظ اورمحتاط رہیں۔

پاکستان میں اگلے 8-10 دنوں میں انتہائی سرد موسم کی توقع ہے کیونکہ ایک نایاب موسمیاتی واقعہ – سائبیرین ہائی پریشر سسٹم کی وجہ سے افغانستان، ایران اور پاکستان میں “پولر وورٹیکس” کی توسیع کا امکان ہے

Scroll to Top