میرپور(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میر پور کا متحان ثانوی پارٹ دوئم (دہم)سیکنڈ اینول 2025 کارزلٹ مورخہ13 جنوری 2026 ، بوقت 03:00 بجے دن بورڈ کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا اعلان
میرپور بورڈ کے مطابق یہ نتائج بورڈ کی ویب سائیٹ www.ajkbise.net پر بذریعہ رول نمبر ملاحظہ کئے جاسکیں گے ۔
ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈ ز متعلقہ سربراہان ادارہ جات کے ایڈریس پر جبکہ پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈ ز ان کے دیئے گئے پتے پر بذریعہ ڈاک ترسیل کیے جائیں گے۔
ایسے امیدواران / ادارہ جات جن کے ذمہ بقایا جات ہیں یا کسی دیگر اعتراض کی بنا پر ان کے نتائج موخر ہیں، کے نتائج / رزلٹ کارڈ بقایا جات کی وصولی / اعتراضات کے ساقط ہونے پر ہی واگزار کیے جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کو بڑا دھچکا، خلاء میں سیٹلائٹ بھیجنے کا مشن ناکام، 16 سٹلائٹس تباہ
رزلٹ کارڈ نہ ملنے کی صورت میں رزلٹ کی اشاعت سے 45 دن کے اندر درخواست بنام کنٹرولر امتحانات سکولز ارسال کر کے بدوں فیس رزلٹ کارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
بہتری نمبرات کرنیوالے امیدواران کو سابقہ پاس شدہ اصل رزلٹ کارڈ واپس دفتر جمع کروانے کی صورت میں ہی نیا بہتری نمبرات والا رزلٹ کارڈ جاری کیا جائیگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کیلئے بھارت سمیت 4ممالک اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے ’ہائی رسک‘ قرار
نوٹ
رزلٹ گزٹ PDF فارمیٹ میں بورڈ کی ویب سائیٹ پر موجود ہو گا جہاں سے رزلٹ دیکھا / پرنٹ کیا جاسکے گا ۔
آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے تحت میٹرک (دہم) Second Annual امتحانات 2025 کے نتائج کل 13 جنوری دوپہر 3 بجے بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔




