دمبولا: تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 161 رنز کا تگڑا ہدف دے دیا ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی دو ملکی ٹی 20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت پاکستان کیوں نہیں آتا؟ سعید اجمل نے آئی سی سی کو کھلا پیغام دے دیا
سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز جوڑے، سری لنکا کی جانب سے داسن شاناکا 34 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، کوشال مینڈس 30، دھننجایا ڈی سلوا 22 رنز، چارتھ اسالنکا نے 21 اور کامل مشارا نے 20رنز بناسکے ۔
دمبولا میں بارش کے باعث میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے ہونا تھا جو بارش کے باعث 8 بج کر 30 منٹ پر ہوا جبکہ میچ کو 12، 12 اوورز تک محدود کیا گیا تھا ۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ میچ مختصر ہے، اس لیے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کراچی میں کرکٹ میلہ ، نیلم سپر لیگ 3، 4 اور 5 فروری کوکھیلا جائے گا
دونوں ٹیموں نے اپنی لائن اپ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں ، پاکستان کی جانب سے خواجہ نافے اپنا ڈبیو کر رہے ہیں جبکہ نسیم شاہ بھی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے مات دے دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا ، گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹیم کو دھچکا،اہم کھلاڑی ٹی 20ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگیا




