اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی نجی ہسپتال آمد، وزیراعظم آزاد کشمیر کی صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے صاحبزادے یاسر سلطان سے بھی ملاقات کی ۔
فیصل ممتاز راٹھور نے یاسر سلطان سے صدر آزاد کشمیر کی صحت بارے دریافت کیا، قوم صدر بیرسٹر سلطان محمود کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مکمل صحت عطا فرمائے ۔
راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ہسپتال کے ڈاکٹروں سے صدر کے علاج معالجے کی تفصیلات حاصل کیں اور اس دوران فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے ہسپتال کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مناسب اور جدید علاج کے انتظامات موجود ہیں جو صدر کی جلد صحت یابی میں معاون ثابت ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سے پی ٹی آئی ختم ہوگئی، الیکشن 6ماہ بعد ہوں گے،فیصل راٹھور
اس موقع پر وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ وہ صدر آزاد کشمیر کی صحت یابی کیلئے دعا کر ے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ صحتمند قیادت عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انتہائی ضروری ہے، اور ہمیں دعا کے ذریعے صدر کے لیے نیک تمنائیں بھیجنی چاہئیں ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس ملاقات کے دوران ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ اس طرح کے ادارے عوام کیلئے باعث سکون اور اعتماد ہیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت آزاد کشمیر صدر کی صحتیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ہر مرحلے پر ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل راٹھور،یاسر سلطان آمنے سامنے، بیرسٹر گروپ کا حکومت سے علیحدگی کا امکان
اس موقع پر یاسر سلطان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی والد کی صحت کے لیے عوام کی دعائیں اور وزیراعظم کی سرپرستی بہت اہم ہیں ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے اس اقدام پر سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھی مثبت ردعمل سامنے آیا ۔




