اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی سیون ٹو گیس سلنڈر سے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ مثالی، دو کامیاب جنگیں جیتیں،ثناء مرزا
گھرمیں شادی کی تقریب جاری تھی، گیس سلنڈر دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا، دھماکے سے چار گھر متاثر ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا ایران سے متعلق امریکی منصوبے کے بارے میں اہم انکشاف
امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متعدد افراد ملبے کے نیچے دب گئے، ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف موقع پر پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گھر متاثر ہوئے، گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو باہر نکالا گیا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خواتین کو ڈیجیٹل ٹریننگ کیساتھ 12ہزار ماہانہ وظیفہ ملے گا
ریسکیو کئے گئے 15 افراد میں سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وینزویلا پر قبضہ، ایران میں مظاہرے اور بابا وانگا کی 2026 کی پیش گوئی
دھماکے کی وجہ سے دیگر 9 زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کے بعد پمز اسپتال کو الرٹ کر دیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہیں، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف نے کہا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد وجوہات کا تعین کیا جا سکے گا۔




