لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) روالپنڈی سمیت پنجاب بھر میں مریم نواز ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت تعلیم یافتہ دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کا عمل جاری ہے۔
راؤنڈ 3 کے تحت درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلا ڈیجیٹل اسکلز پروگرام تعلیم یافتہ دیہی خواتین کو گھر سے بامعنی کیریئر بنانے اور ہنر کو بڑھانے کیلئے درکار اوزار، تربیت اور رہنمائی سے آراستہ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بہتر،دونوں ایک پیج پر،انصار عباسی
پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابقخواتین کو 6 ماہ انسٹرکٹر کی زیر قیادت تصدیق شدہ ڈیجیٹل ٹریننگ دی جائے گی ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وینزویلا پر قبضہ، ایران میں مظاہرے اور بابا وانگا کی 2026 کی پیش گوئی
انھیں پانچ ہزار کا ماہانہ وظیفہ اور 7 ہزارکا انٹرنیٹ اور ڈیوائس الاؤنس ملے گا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے پاس کامیابی کیلئے درکار ہر چیز موجود ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،یاسر سلطان
خواتین کے پاس کم از کم 16 سال کی تعلیم ہونی چاہیے، وہ دیہی پنجاب کی رہنے والی ہوں، ان کی عمر 21 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشیدگی کی خبریں محض پروپیگنڈا، ہر سطح پرآل از ویل کی صدائیں،مونا عالم
انٹری ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہے، درخواست دینے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔




