اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق سینئر وزیر حکومت سردار قمر الزمان خان کا باغ میں کینسر کی تشخیص کیلئے ادارہ قائم کرنے کا اعلان
مزید یہ بھی پڑھیں:149 بجلی گھروں میں چشمہ ،کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹس کی کارکردگی بہترین قرار
سردار قمرالزمان خان کا کہنا تھا کہ ہزاروں مریض ابتدائی تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے بیماری کے خطرناک سٹیج میں داخل ہو جاتے ہیں جس کے بعد علاج ممکن نہیں رہتا ۔
سردار قمرالزمان خان نے ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ افراز گردیزی اور ایپسکا باغ کے صدر اظہر حسین شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی دعاؤں اور بروقت تشخیص سے اللہ نے مجھے صحت سے نوازا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین کشمیر کی نشستوں کا جائزہ لینے والی کمیٹی میں ردوبدل ،جاوید ناز ایڈووکیٹ شامل
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی سہولیات اور مفاد کیلئے بڑے اداروں کے قائم کرنے میں کردار ادا کیا ۔میری اچانک بیماری کی بروقت تشخیص نہ ہوتی تو زیادہ پیچیدہ مسائل پیدا ہوتے ۔
مجھے محسوس ہوا کہ عوام کی اکثریت بروقت اور درست تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے کینسر کے اس سٹیج میں داخل ہو جاتے ہیں جہاں مہنگا علاج ان کے بس میں نہیں ہوتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹیم کو دھچکا،اہم کھلاڑی ٹی 20ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگیا
اگر مرض کے آغاز میں تشخیص ہو تو ایسے ادارے موجود ہیں جو کم خرچے یامفت علاج کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا باغ میونسپل کارپوریشن کو شہری مسائل حل کرنے کا سب سے موثر ادارہ ہونا چاہئیے بلدیاتی انتخابات کے بعد منتخب کونسلرز کے آنے سے اس ادارے کو آگے بڑھنا چاہیئے تھا ۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت مختصر ہے لیکن کوشش ہو گی وزیر اعظم کے جلسے میں عوام نے مجھ جس محبت کا اظہار کیا وہ حق ادا کر سکوں۔




