ڈی ایچ او ڈاکٹر تسکین راٹھور

ڈی ایچ او حویلی ڈاکٹر تسکین راٹھور ان ایکشن، اجلاس طلب، اہم ہدایات جاری

حویلی(کشمیر ڈیجیٹل)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حویلی ڈاکٹر تسکین احمد راٹھور کی زیر صدارت انچارج ہیلتھ سینٹرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔

اجلاس میں ضلع بھر میں صحت کی سہولیات، انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈاکٹر تسکین احمد راٹھور نے انچارجز کو درج ذیل اہم ہدایات جاری کیں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں ڈاکٹرز نے ہڑتال ، اوپی ڈیز بند کرنے کی دھمکی دیدی

ڈاکٹر تسکین احمد راٹھور نے کہا کہ تمام مراکز صحت میں اسٹاف حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔مراکز میں صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے معیار کو بہتر رکھا جائے۔

ادویات کی خریداری میں قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام سرکاری ریکارڈ کو باقاعدگی سے اور بروقت اپ ڈیٹ رکھا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، سندھ حکومت کاشاندار استقبال کا اعلان

مریضوں کو بروقت، معیاری اور بلا امتیاز طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ مراکز کو درپیش جملہ مسائل حل کیلئے سنجیدہ اور مؤثر کاوشیں کی جائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سے پی ٹی آئی ختم ہوگئی، الیکشن 6ماہ بعد ہوں گے،فیصل راٹھور

ڈی ایچ او ڈاکٹر تسکین راٹھور نے اجلاس میں اس بات پر زوربھی دیا کہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں

مزید یہ بھی پڑھیں:ہوٹل پرقبضے کا الزام،سردار تنویر الیاس سمیت 13 افراد کیخلاف مقدمہ درج

، عوام کو تمام طبی مراکز کے انچارجز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں تاکہ کسی قسم کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے ۔

Scroll to Top