مظفرآباد:آزاد کشمیر حکومت نے مقامی حکومت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لئے سیکڑوں اسامیاں تخلیق کردی ہیں۔
حکومت نے تازہ نوٹیفکیشن کے ذریعے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ (B-7) کی 96 اور نائب قاصد (B-1) کے 276 نئی اسامیاں تخلیق کی ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت میں 2025 کی بھرتیاں، 200 اسامیاں منظور
یہ اقدام ریاست کی انتظامی استعداد کار کو بڑھانے اور لوکل گورنمنٹ اداروں کو فعال بنانے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے تاکہ مقامی سطح پر بہتر گورننس، شفاف خدمات اور عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ بھرتیاں آزاد کشمیر کے مقامی انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں اضافے کا باعث ہوں گی۔
عہدوں کا تخلیق عمل مقامی حکومت کے فعال کردار کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔
اس سے قبل آزاد کشمیر میں مقامی حکومتوں کی تبدیلی اور انتخابات کے سلسلے میں بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
جہاں الیکشن کمیشن نے مقامی انتخابات کے انعقاد اور ادارہ جاتی اصلاحات پر کام کیا ہے تاکہ مقامی نمائندے مضبوط اداروں کے ساتھ عوام کی خدمت میں مزید مؤثر کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر حکومت341لیکچرارز کی ایڈہاک تقرریاں کردیں،نوٹیفکیشن جاری
سول سوسائٹی اور حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی بھرتیاں نہ صرف سرکاری دفاتر کی کارکردگی میں اضافہ کریں گی بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کریں گی،جس سے مقامی معیشت میں بہتری آئے گی۔
سیکرٹریٹ اور مقامی دفاتر میں عملے کا اضافہ انتظامی دباؤ کو کم کرنے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں سہولت کا باعث ہوگا۔




