پی ایس ایل

اوزی ڈیولپرز نے پی ایس ایل آٹھویں ٹیم 185 کروڑ میں خرید لی

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)ساتویں فرنچائز ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے میں خرید لی۔ جبکہ دوسری آٹھویں ٹیم کی نیلامی کے دوران اوزی ڈیوویلپر نے 178 روپے کی بولی دیدی جبکہ آئی ٹو سی نے 180 کروڑ تک بولی دی ۔

آٹھویں ٹیم کیلئے اوزی ڈویلپر نے 178 روپے کی بولی لگادی، ۔ پی ایس ایل آٹھویں ٹیم کی بولی 178 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ۔ دوسری جانب آئی ٹو سی نے 180 کروڑ کی بھاری بولی لگائی ۔

دوسرے سیشن میں اوزی ڈیویلپر نے 185کروڑ کی بولی لگا کر پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم خریدلی۔جس کا نام سیالکوٹ رکھ دیا۔

یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو نئی فرنچائز شامل کرنے کیلئے آج بولی کا عمل اسلام آباد جناح کنونشن میں ہوا جس میں نو گروپس میں شرکت کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلاسود قرضہ سکیم: کشمیری نوجوانوں کا شرائط نرم کرنے کا مطالبہ

تاہم سابق سلطان ملتان فرنچائز کے علی ترین گروپ نیلامی سے عین وقت پر دست بردار ہوگئے جس کے بعدازاں 9 گروپس نیلامی میں شریک ہیں۔

ساتویں فرنچائز کی نیلامی کیلئے اولین رقم ایک ارب 10 کروڑ روپے رکھی گئی، آئی ٹو سی گروپ کی جانب سے ایک ارب 55 کروڑ روپے کی بولی دی گئی

پرزم گروپ نے پانچ منٹ کے وقفے کے بعد مزید بولی بڑھانے سے معذرت کر لی۔ایف کے ایس نے بولی میں 13 کروڑ کا اضافہ کیا جس پر بولی 1ارب 68کروڑ تک پہنچ گئی۔

آئی ٹو سی نے نئی پی ایس ایل ٹیم کے لیے 1ارب 70کروڑ کی بولی لگا دی تاہم ایف کے ایس گروپ نے 1 ارب75 کروڑ کی بولی لگاکر ساتویں فرنچائز کی نیلامی جیت لی اور اس فرنچائز کا نام حیدرآباد رکھنے کا اعلان کیا۔

آٹھویں ٹیم کی نیلامی
پی ایس ایل کی آٹھویں تیم کے لیے 170 کروڑ بیس پرائزرکھی گئی، آئی ٹو سی گروپ نے 172 کروڑ روپے کی آفر کی، جس کے جواب میں ایم نیکسٹ گروپ نے 173 کروڑ روپے کی پیش کش کردی تاہم اس کے بعد وقفہ لیا گیا۔

قبل ازیں تقریب کے آغاز پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔

ہانگ کانگ سکسز جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے انعام میں دیے گئے۔کامیاب پارٹیوں کو اختیار ہے کہ وہ راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کرسکیں۔

Scroll to Top