پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کا اضافہ، نیلامی کامیدان سج گیا

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں ہوگی۔

نئی ٹیموں کی نیلامی سوا 4 بجے جناح کنونشن سینٹر میں ہوگی،پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی براہ راست نشر کی جائے گی،پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے 10 کمپنیوں کے درمیان مقابلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی 2فرنچائزز خریدنے کیلئے 10گروپس میدان میں آگئے

نئی فرنچائز کے ممکنہ نام فیصل آباد، گلگت،حیدرآباد، مظفرآباد، راولپنڈی یا سیالکوٹ ہونگے۔

نیلامی کی تقریب میں راحت فتح علی خان کی خصوصی پرفارمنس بھی ہوگی،پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپرسکسزکی فاتح ٹیموں کوانعامات دئیےجائیں گے۔

ایم نیکسٹ،ڈہرکی شوگر مل،ایف کے ایس،پرزم ڈیولپرز،جاز حصہ لیں گی،انوریکس سولر، آئی ٹو سی،ولی ٹیکنالوجیز، ویگو ٹیل اور اوزی ڈویلپرز بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 11 میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کی جائے گی،پی ایس ایل کا نیاسیزن 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا۔

نئی ٹیموں کے حصول کے لیے مقابلہ سخت ہونے کی توقع ہے۔ میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق علی ترین کے علاوہ کئی بڑے کاروباری گروپ میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل سے نکالے گئے مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل کیلئے رجسٹریشن کروالی

ان میں موبائل فون کمپنی ’وی جی او‘ (VGO)، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا ’اوز گروپ‘ (OZ Group) اور ٹیلی کام کمپنی ’جاز‘ بطور منظور شدہ بولی دہندگان میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سولر انڈسٹری کی بڑی کمپنی ’انوریکس‘ اور آئی ٹی سیکٹر سے ’آئی ٹو سی‘ (i2c) کے بھی اس عمل کا حصہ بننے کی اطلاعات ہیں۔

Scroll to Top