ایران

ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج جائز مگز دشمن کے سامنے نہیں جھکیں گے، سپریم لیڈر

ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج کی شدت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے اور یہ اب صرف چند شہروں جیسے فارس ، ہمدان اور دشت تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مظاہرین کے مطالبات کو جائز قرار دیا ہے ، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران دشمن کے سامنے نہیں جھکے گا اور کرنسی میں اتار چڑھاؤ کے پیچھے دشمن کا ہاتھ ہے ۔

دوسری جانب ایران کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عامر سعید نے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھا ہے ، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قانون کے خلاف قرار دیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وینزویلا پر امریکی کارروائی ، میئر نیویارک ظہران ممدانی کا سخت ردعمل آگیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ  ملک کی حفاظت کیلئے ایرانی افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں اور ایرانی عوام کے داخلی امور میں مداخلت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر ایرانی حکومت مظاہرین پر طاقت استعمال کرے تو امریکا انہیں بچانے کے لیے کارروائی کرے گا ۔

مزید برآں امریکا کے سابق سیکرٹری آف اسٹیٹ اور سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت مشکل حالات میں ہے اور فوجی مداخلت ان کی آخری اُمید ہو سکتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی کارروائی عالمی قوانین،وینزویلا کی آزادی پر حملہ،چین کا سخت ردعمل

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ مظاہرین کے ساتھ سڑکوں پر موجود ہیں اور انہیں سال نو 2026 کی مبارک باد پیش کر رہے ہیں ۔

Scroll to Top