مظاہرین پر تشدد کیا تو مداخلت کرینگے،ٹرمپ،جواب دینگے،ایران کاانتباہ

نیویارک : ایران(کشمیر ڈیسک)امریکیصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کیلئے آئے گا۔

جواب میں ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں کسی غیرملکی مداخلت کی اجازت نہیں دینگے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان نئی چیئرپرسن پیمرا منتخب

تفصیلات کے مطابق سوشل ٹروتھ اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران نے پُرامن مظاہرین پرتشدد کیا یا انہیں قتل کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا، ہم مظاہرین کو بچانے جانےکے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی ،بی آئی ایس پی سے سینکڑوں مستحقین خارج،معاشی بحران کا شکار

دوسری جانب امریکی صدر کی دھمکی پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران کے احتجاجی معاملے میں امریکی مداخلت خطے میں افراتفری پھیلانے کے مترادف ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کےبیان سےاب پسِ پردہ کہانی واضح ہو گئی،اسرائیلی حکام اورٹرمپ کےمؤقف کیساتھ اس واقعےکاپس منظرواضح ہوگیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں کے مستقبل بارے اسلام آباد میں بڑی بیٹھک، عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران غائب

ہم احتجاج کرنیوالےتاجروں کے مؤقف کو تخریبی عناصر سے الگ سمجھتے ہیں،امریکی مداخلت پورےخطےمیں انتشاراورتباہی کےمترادف ہو گی۔

علاوہ ازیں ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مہم جوئی شروع کی ہے،امریکی صدر اپنےفوجیوں کا خیال رکھیں،اس سےقبل امریکی محکمہ خارجہ کابھی ایران میں جاری مظاہروں پر ردعمل سامنے آیا تھا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ کئی شہروں میں مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر بھی دھاوا بولا جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 30 افراد کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عالمی معاشی پابندیوں کے باعث ایران شدید معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے اور اس کی کرنسی کی قدر اتنی گر چکی ہے کہ 14 لاکھ ریال صرف ایک امریکی ڈالر کے مساوی ہو گئے ہیں۔

Scroll to Top