مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے محکمہ بجلی نے آج 19 فروری 2025 کومظفرآباد میں بجلی کی معطلی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ برقیات آزادکشمیر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے ٹرانسفارمرز کی بحالی کی وجہ سے بدھ کو دو شفٹوں میں ضلع مظفر آباد میں بجلی معطل رہے گی۔
نوٹس کے مطابق 4فیڈرز بشمول سی ایم ایچ، نوسیری، کہوڑی اور واٹر سپلائی میں صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔
مذکورہ مدت کے دوران متاثر ہونے والے علاقوں میں پوڈیمار، نکہ، شکر پتیاں، سیری دورہ، جڑاں پیراں،ترکھان بانڈی، شہید گلی، لمیاں پٹیاں، شیروان، سماں بانڈی، کہوڑی، بشاش، سید پور ،راجپیاں گاؤں اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سٹی 4، سٹی 5، سیکرٹریٹ، کوہالہ 1، برار کوٹ اور پٹہکہ فیڈرز دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک بجلی معطل رہیگی۔
متاثرہ علاقوں میں بیلا نور شاہ، سماں بانڈھی، طارق آباد، محلہ شاہ سلطان، بینک روڈ، مین بازار، بابو محلہ، تانگہ اسٹینڈ، شوکت لائن، گوجرہ اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں۔




