مظفر آباد کے بیروزگارنوجوانوں کیلئے آئی ٹی ایکسیلینس سنٹر کا قیام،معاہدہ طے

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) مظفر آباد میں آئی ٹی ایکسیلینس سنٹرکے قیام کیلئے حکومت نے نجی کمپنی سے معاہدہ کر لیا، سنٹر میں نوجوانوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سکلز کی ٹریننگ دی جائیگی۔

آئی ٹی ایکسیلینس سنٹر کے قیام کے حوالہ سے کراچی کی ایم ایس سفائرکمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، معاہدے پر آزادکشمیر حکومت کی طرف سے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی رفاقت حسین نے دستخط کئے۔

منصوبہ کے تحت مظفرآبا دمیں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سکلز پر ٹریننگ مہیا کی جائیں گی۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیا ء القمر نے سیکرٹری آئی ٹی اور دیگر شرکاء کے ہمراہ آئی ٹی ایکسیلینس سنٹر کا دورہ بھی کیا۔

سردار ضیا ء القمرنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور آئی ٹی کا ہے، نوجوان کو آگے لانے اور روز گار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے آئی ٹی سکل کی ضرورت ہے۔

آزاد کشمیر انڈسٹری کا وجود نہ ہونے پر بیروزگاری بڑا چیلنج ہے۔آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر کے نوجوان گھر بیٹھ کر آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فری لانسنگ سے اس وقت پاکستان میں 4.5ملین نوجوان وابستہ ہو چکے ہیں اور آئندہ سال کا ٹارگٹ 7.5ملین ہے۔پہلا آئی ٹی سنٹر پونچھ میں قائم کیا تھا جس سے 648نوجوان آئی ٹی کورس کرکے4.5ملین روپے کی آمدن حاصل کر چکے ہیں۔

وزیر حکومت نے کہا کہ میرپور میں سپشل ٹیکنالوجی پارک بنایا جائیگا تمام اضلاع میں آئی ٹی سنٹر قائم کرینگے، دنیا کا فوکس ہی بے روز گاری پر ہے سافٹ وئیر سمیت آئی ٹی کی تعلیم دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات ملنے میں بڑی پیشرفت، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم پراتفاق

Scroll to Top