اسلام آباد:سال 2026 میں ہونے والی سرکاری چھٹیوں(2026 holidays in pakistan) کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق نئے سال کی پہلی عام تعطیل 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر ہوگی۔ اس کے بعد مذہبی تہوار عیدالفطر کی تعطیلات 21 مارچ سے 23 مارچ تک متوقع ہیں۔ یہ تعطیلات ملک بھر میں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو کی برسی، آزادکشمیر میں کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جبکہ 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر بھی سرکاری چھٹی دی جائے گی۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27 مئی سے تین روزہ تعطیلات متوقع ہیں جبکہ اسلامی مہینے محرم الحرام میں 25 اور 26 جون کو عاشورہ محرم الحرام کی تعطیلات ہوں گی۔
قومی دنوں کے حوالے سے جشنِ آزادی کے موقع پر 14 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اسی طرح 26 اگست کو عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اور 9 نومبر کو یومِ اقبال کے موقع پر بھی سرکاری تعطیل ہوگی۔
سال 2026 میں یومِ قائداعظم اور کرسمس کی تعطیلات بھی شامل ہوں گی تاہم 26 دسمبر کو صرف مسیحی ملازمین کے لیے چھٹی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کیلئے تعلیمی اداروں کا ٹائم ٹیبل تیار، ہفتے کی چھٹی ختم نہ کرنے کا فیصلہ




