ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل

بریگیڈ کمانڈر عمران ارشد چیمہ نےکیل او پی ڈی کا افتتاح کردیا

نیلم(کشمیر ڈیجیٹل سے)ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل میں میڈیکل او پی ڈی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح بریگیڈ کمانڈر عمران ارشد چیمہ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اشرف نے کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ ایم ایس ڈاکٹر محمد اشرف نے انہیں ہسپتال کی کارکردگی اور سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ،15 لاکھ افراد نے وادی کارخ کرلیا

سیکرٹری صحت آزاد کشمیر عامر رضا ٹیپو کی خصوصی کاوشوں سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل میں پہلی مرتبہ میڈیکل سپیشلسٹ تعینات کر دیا گیا ہے

جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا گیا۔ عوام علاقہ نے اس اہم اقدام پر سیکرٹری صحت عامہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خوش الحان مؤذن مسجد نبوی شیخ فیصل خالق حقیقی سے جا ملے؛دلگداز اذان وائرل

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی سرپرستی میں محکمہ صحت عامہ بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

نیلم ویلی کے دور افتادہ علاقوں میں معیاری علاج کی فراہمی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ میڈیکل او پی ڈی کے قیام اور میڈیکل سپیشلسٹ کی تعیناتی سے عوام کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نجکاری؛ عارف حبیب گروپ نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

ہماری ٹیم کی بھرپور کوشش ہے کہ گریز ویلی، شونٹھر ویلی اور دیگر دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ڈاکٹر محمد اشرف نے مزید کہا کہ ہسپتال کو مزید بہتر بنانے کے لیے سیکرٹری صحت کی سرپرستی میں کام جاری ہے

ہماری کوشش ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کیل عوام کی امیدوں کا مرکز بنے، جہاں ایک ہی چھت تلے علاج و معالجہ کی تمام بنیادہے۔

Scroll to Top