فارورڈ کہوٹہ اور لیپہ ویلی میں دانش سکولزکے قیام میں بڑی پیشرفت،اراضی مختص

آزادکشمیر کے ضلع فارورڈکہوٹہ اور لیپہ ویلی میں دانش سکولزکے قیام میں بڑی پیشرفت سامنےآئی ہے ، آزادکشمیر حکومت نے فارورڈ کہوٹہ اور لیپہ ویلی میں سکولوں کے قیام کیلئے سیکڑوں کنالہ خالصہ سرکارکی اراضی مختص کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حویلی کہوٹہ کی تحصیل خورشید آبادکے علاقے لوئیاں میں 150کنال خالصہ سرکار کی اراضی دانش سکول کیلئے مختص کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف سے ملاقات میں پہلا مطالبہ دانش سکول مظفرآباد کا ہوگا، فیصل راٹھور 

ضلع جہلم ویلی کی تحصیل لیپہ ویلی کے علاقے سیدپورہ(خیراتی باغ )میں 56کنال 2مرلہ خالصہ سرکار کی اراضی مختص کی گئی ہے۔

یادر ہے کہ آزادکشمیر کےو زیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نےوزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف سے فارورڈ کہوٹہ کیلئے دانش سکول کا مطالبہ کیا تھا جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے منظوری دی تھی۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور نے آبائی تحصیل ممتاز آباد میں دانش سکول کیلئے اراضی مختص کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باغ میں دانش سکول کا سنگ بنیاد:وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان

دوسری طرف عوام علاقہ وادی لیپہ کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کا شکریہ ادا کیا گیاہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ قبل ازیں بھمبر اور باغ آزادکشمیر میں دانش سکولز کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے ۔

وزیراعظم میاں شہبازشریف نے 3سکول دینے کا اعلان دیا تھا جبکہ چوتھا سکول وزیراعظم فیصل راٹھور کے مطالبہ پر ان کے آبائی حلقہ فاروڈ کہوٹہ میں دیا گیا ہے۔

 

Scroll to Top