باغ میں دانش سکول کا سنگ بنیاد:وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان

باغ، آزاد جموں و کشمیر :وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کے منصب سنبھالنے پر بڑا اعلان کیا اور کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم فیصل راٹھور کے وزیر اعظم بننے پر حویلی کہوٹہ کے لیے بھی دانش سکول کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے باغ آزاد کشمیر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔

ایک تاریخی اقدام کے تحت وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیر اعظم فیصل راٹھور کی درخواست پر اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ دانش سکول باغ کی بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے حویلی اور لیپا ویلی، آزاد کشمیر میں بھی سکول کی تعمیر کا اعلان کیا تاکہ بچوں کی تعلیم میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت کارروائیاں، مزید 23 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے باغ کے خوبصورت سیاحتی علاقے ہاڑی گہل میں دانش سکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کابینہ وزراء کے ہمراہ خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم فیصل راٹھور نے باغ آزاد جموں کشمیر سے سیز فائر لائن کے دونوں اطراف کے بچوں اور خاص طور پر مقبوضہ جموں کشمیر کے بچوں کے لیے اظہار یکجہتی کا خصوصی پیغام دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانش سکول باغ کے منصوبے پر تیزی سے جاری کام قابل تحسین ہے۔ باغ میں دانش سکول کے لیے 3 ارب 4 کروڑ 27 لاکھ روپے کا منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے لیے تعلیمی وظائف، طبی سہولیات اور ہنر مند بنانے کے مراکز کا قیام بنیادی ضرورت ہے، جبکہ حکومت پاکستان صوبائی حکومتوں اور کشمیر کے بچوں کے لیے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

یاد رہے کہ دانش سکول باغ کے سنگ بنیاد کی تقریب دو بار پہلے ملتوی ہو چکی ہے، جبکہ دانش سکول بھمبر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور وادی نیلم میں بھی دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2026: سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کا انتخاب مکمل

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی سطح پر بچوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی و جسمانی نشوونما، تحفظ اور تعلیم و تربیت بچوں کے حقوق میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت تعلیمی ایمرجنسی سمیت بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان بچوں کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق اور تعلیم و تربیت کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔ رواں سال یہ دن “میرا دن، میرے حقوق” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے جو بچوں کے حقوق، نشوونما اور مسائل کی اہمیت پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے خلاف پرتشدد واقعات کے سدباب کے لیے حکومتی اقدامات اہم ہیں اور ملک کے ہر ہونہار بچے کے لیے تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

مزید کہا کہ دانش سکول باغ کے منصوبے پر تیزی سے جاری کام قابل تحسین ہے اور حکومت پاکستان بچوں کے لیے بہتر تعلیمی اور سماجی مواقع فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔

Scroll to Top