لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) سیف سٹیز اتھارٹی لاہور نے ضلع بھر میں 41 سرکاری گرلز کالجز میں فری وائی فائی سروس فراہم کر دی ۔
حکومت پنجاب نے سرکاری گرلز کالجز میں ہنگامی صورتحال کے دوران فوری مدد کیلئے پینک بٹن کی سہولت بھی فراہم کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ای ٹی پی بی ملازمین کی تنخواہوں، پنشن،ہاؤس رینٹ میں اضافے کی منظوری
سی ایم فری وائی فائی کے ذریعے طالبات کو فوری اور تیز رفتار انٹرنیٹ میسر ہوگا، جس سے وہ آن لائن لیکچرز، ریسرچ اور اسائنمنٹس میں بہتر طور پر حصہ لے سکیں گی۔
طالبات اب گھرسے باہر بھی آن لائن کلاسز اور اسمارٹ لرننگ جاری رکھ سکیں گی۔لاہور میں پہلے سے 560 مختلف اہم مقامات پر سی ایم فری وائی فائی سروس موجود ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور: دوران لینڈنگ نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
حکومت پنجاب کے مطابق صوبے کے 24 اضلاع میں 1500 سے زائد مقامات پر یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی کیمپ میں خوفناک آتشزدگی ،اہلکاروں کی دوڑیں
سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ایمرجنسی پینک بٹن اور فری وائی فائی سروس متعارف کرائی گئی ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ فری وائی فائی سروس صرف ایمرجنسی استعمال کیلئے ہے اور ویڈیو اسٹریمنگ یا تفریح کیلئے نہیں۔
فری وائی فائی سے طالبات گھر سے باہر بھی آن لائن کلاسز اور سمارٹ لرننگ جاری رکھ سکیں گی۔
لاہور کے 560 مختلف اہم مقامات پر سی ایم فری وائی فائی سروس پہلے ہی موجود ہے۔




