نجی ایئرلائن کا طیارہ

لاہور: دوران لینڈنگ نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورپر لینڈنگ کے دوران نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پبلک پارک برنالہ:صحت مند معاشرے اور مہذب شہر کیلئے ناگزیر

ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پرواز سے لینڈنگ کے وقت پرندہ ٹکرا گیا ، جس کے باعث طیارے کے بائیں انجن کو نقصان پہنچا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی کیمپ میں خوفناک آتشزدگی ،اہلکاروں کی دوڑیں

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز ایف زیڈ 359 دبئی سے لاہور پہنچی تھی، جس میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے۔ ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شفاف عدلیہ کی جانب بڑا قدم، طارق محمود جہانگیری جج کے عہدے کے لیے نا اہل قرار

واقعے کے بعد انجینیئرز نے طیارے کو احتیاطی طور پر اگلی پرواز سے روک دیا ہے اور تکنیکی جانچ کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکمل کلیئرنس کے بعد ہی طیارے کو دوبارہ دبئی کے لیے شیڈول کیا جائے گا۔

واقعے میں کسی بھی مسافر کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جب کہ انجینئرز کی ٹیم نے طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد طیارے کے انجن کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان کے مصروف ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،

ماہرین کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس کے اطراف میں آبادی والے علاقوں کے پھیلاؤ کی وجہ سے پرندے ائیرپورٹ کی حدود میں موجود رہتے ہیں اور پھر اسی باعث طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔

Scroll to Top