مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)تحریک انصاف آزادکشمیر کو بڑا جھٹکا، کوٹلہ کے درجنوں کارکنوں نے پارٹی کو چھوڑ کر وزیر حکومت آزاد کشمیر و مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار محمد جاوید ایوب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے حلقہ کوٹلہ کی یونین کونسل بلگراں میں سیاسی میدان میں بڑی ہلچل دیکھنے میں آئی۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے درجنوں افراد نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا اور وزیر حکومت سردار جاوید ایوب کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی کیمپ میں خوفناک آتشزدگی ،اہلکاروں کی دوڑیں
حلقہ کوٹلہ کی یونین کونسل بلگراں سے درجنوں افراد نے پاکستان تحریکِ انصاف کو خیرباد کہہ کر اپنے خاندانوں سمیت باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور: دوران لینڈنگ نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
سید زکی حیدر نقوی کی قیادت میں زوہیب شاہ، وصی حیدر نقوی، ناصر مغل، فیصل مغل، ارسلان مغل، عبدالحمید مغل، محمد صغیر مغل، محمد صغیر شاہ، اختیار شاہ، قدیر مغل، زبیر چوہدری، بلال چوہدری، عبدالرحیم چوہدری، عمران میر، حمزہ مغل، سہیل مغل، شہباز مغل، مراد مغل، کامران مغل، محمد اعظم مغل، شبیر میر، خورشید میر، سفیر میر، مظہر نقوی، عمیر شیخ، انس شیخ، جواد منیر، ہمراز شیخ، راجہ انیس و دیگر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قائدملت چوہدری غلام عباس کی تاریخی خدمات ناقابل فراموش،سعید قریشی
شامل ہونے والوں نے کہا کہ وزیر حکومت سردار محمد جاوید ایوب کی اصولی سیاست، عوامی خدمات اور حلقے کی بھرپور نمائندگی سے متاثر ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں، اور آئندہ بھی پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔




