گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضے کی فراہمی میں ریکارڈ اضافہ

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)مختلف بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضے کی فراہمی میں نومبر2025کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 318ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 35.5فیصدزیادہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور: دوران لینڈنگ نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

گزشتہ سال نومبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئےبینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضے کاحجم 235ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ لیبیا، فوجی قیادت سے اہم ملاقاتیں

اکتوبر2025کے مقابلے میں نومبر2025میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضے میں ماہانہ بنیادوں پر0.8فیصدکااضافہ ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکٹرا نے سستی ترین الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا دیں

اکتوبرمیں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے 315ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جونومبرمیں بڑھ کر318ارب روپے ہوگئے۔

ہونڈا اور حبیب میٹرو بینک نے ہونڈا سٹی، سوِک اور ایچ آر-وی کے لیے ایک مشترکہ فنانسنگ اسکیم متعارف کرائی ہے

جس کا مقصد صارفین کو کم شرح سود اور اضافی مراعات فراہم کرنا ہے۔ اس پیشکش کے تحت فنانسنگ ریٹ KIBOR + 1% مقرر کیا گیا ہے جو روایتی کمرشل آٹو لونز کے مقابلے میں شفاف اور کم اسپریڈ والا حل فراہم کرتا ہے۔

Scroll to Top