راولاکوٹ ،مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنیکی کوشش ناکام، پولیس کا کردار بھی مشکوک ہوگیا

راولاکوٹ کے شہری نے مردہ جانور کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس نے گوشت اور گاڑی ضبط کر کے سٹی تھانے راولاکوٹ منتقل کر دی۔

سٹی تھانے کی پولیس نے کارروائی کے بعد شہریوں کو مردہ جانور کے گوشت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: بھمبرمیں جنگلی سور کا گوشت فروخت ہونے کاانکشاف، وائلڈ لائف کا ایکشن

تفصیلات کے مطابق مقامی شہری محمد آصف خان نے بتایا کہ وہ سی ایم ایچ ہسپتال کے قریب بھینسوں بیسوں کے باڑے میں گیا تو دیکھا کہ ایک بھینس کا بچہ دیتے وقت مر گئی تھی جسے کچھ افراد گاڑی میں ڈال کر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

آصف خان نے اس بارے میں میونسپل کارپوریشن کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس اہلکار نے گاڑی اور ملزمان زین اور ذیشان کو تھانے منتقل کر دیا تاہم اس کارروائی کی تفصیلات واضح نہیں ہو سکی جس پر شہری تشویش میں مبتلا ہیں ۔

اس حوالے سے ویٹرنری ڈاکٹر خواجہ امتیاز نے کا کہنا ہے کہ بلدیہ کی اجازت اور ڈاکٹر کے معائنہ کے بغیر نہ ہی جانور ذبح کیا جا سکتا ہے اور نہ فروخت کیا جا سکتا ہے۔

بلدیہ ہدایت کے مطابق ڈاکٹر کے معائنہ کے بغیر کسی بھی جانور کا ذبح یا گوشت فروخت نہیں کیا جا سکتا ،مردہ جانور کا گوشت فوری تلف کیا جانا چاہیے اور پولیس کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی ختم، گوشت کہاں جائیگا؟ تفصیلات سامنےآگئیں

شہریوں نے شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل بھی شہر میں بعض قصابوں کے ذریعے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

موجودہ واقعہ کے بعد شہر میں شدید تشویش اور ہلچل پائی جاتی ہے اور شہریوں نے ایسے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Scroll to Top