آزادکشمیر سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اوربرفباری کا امکان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان میں 20 دسمبر سے بارشیں ،محکمہ موسمیات نے مغربی و شمالی علاقوں میں 20 سے 22 دسمبر تک بارش اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آنے والے چند دنوں میں  مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 سے 22 دسمبر کے دوران بارشوں اور برفباری کے امکانات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہو گا۔ اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی 19 اور 20 دسمبر کو بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ بعض مقامات پر شدید برفباری کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا اعلان

چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ سمیت مختلف اضلاع میں 19 دسمبر کو بارش متوقع ہے۔ جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ کے باہر دھرنا،علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

20 دسمبر کی رات سے 21 دسمبر کے دوران مری اور گلیات میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں 20 اور 21 دسمبر کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ کیونکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کا خدشہ ہے۔

Scroll to Top