زلزلہ

بلوچستان: ضلع بارکھان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

کوئٹہ(کشمیر ڈیجیٹل) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب،پروجیکٹس کیلئے ہنرمندپاکستانیوں کی مانگ میں اضافہ ،سیکرٹری اوورسیز

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، شہریوں کی کثیر تعداد گھروں سے باہر نکل آئی ، ماہرین کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی

مزید یہ بھی پڑھیں:سڈنی حملے میں ملوث بھارتی دہشت گرد ساجد اکرم کا پاسپورٹ منظر عام پر آگیا

زلزلے پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیراعلیٰ کی اوچھی حرکت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سخت مذمت

تفصیلات کے مطابق بارکھان اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے فوری بعد مختلف علاقوں میں ریسکیو اور نگرانی کے عملے کو الرٹ کر دیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔

بارکھان انتظامیہ نے بتایا کہ تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں خوف کی کیفیت برقرار ہے اور لوگ حفاظتی اقدامات اختیار کر رہے ہیں۔

Scroll to Top