ایلون مسک امیرترین 600 ارب ڈالر سے زائد ڈالر کے مالک بن گئے

واشنگٹن(کشمیر ڈیجیٹل) سابق سی ای او ایکس ٹیوئٹر ایلون مسک دنیا کے نمبر ون امیر ترین شخص جن کی مجموعی دولت 600 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں غیر معمولی اضافہ اسپیس ایکس کے کچھ ملازمین اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کی وجہ سے ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رنگ روڈ، بائی پاس: برنالہ شہر کی بقاء اور مستقبل کیلئے ناگزیر ضرورت

جس کی بنیاد پر کمپنی کی مالیت کا اندازہ بڑھایا گیا۔ جس کے نتیجے میں ایلون مسک کے حصص کی قدر نمایاں طور پر بڑھ گئی۔اسپیس ایکس کی مجموعی قدر تقریباً 800 ارب ڈالر لگائی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پہلے ہی دن بھارت کو شکست ہوگئی تھی سابق وزیرِ اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کا اعتراف

چونکہ ایلون مسک کمپنی کے تقریباً 40 فیصد حصص کے مالک ہیں۔ اس لیے ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 677 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔ایلون مسک کی دولت کا بڑا حصہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس میں ان کے حصص سے جڑا ہوا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ: یو اے ای کوشکست، پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ٹیسلا کے شیئرز رواں برس اب تک 13 فیصد بڑھ چکے ہیں۔ اور پیر کو تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا جب مسک نے اعلان کیا کہ کمپنی روبوٹک گاڑیوں کی آزمائش کر رہی ہے۔

جن میں اگلی نشست پر سکیورٹی نگرانی کے لیے اسکرین موجود نہیں ہو گی۔نومبر میں ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے ایک ٹریلین ڈالر مالیت کا معاوضہ پیکیج بھی منظور کیا۔ جسے کارپوریٹ تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top