بمبئی (کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیرِ اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کا پاک بھارت جنگ کےبعد اہم بیان سامنے آگیا
پرتھوی راج چوہان کا کہنا تھا کہ آپریشن سندورکے پہلے ہی دن بھارت کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 7 مئی کو ہونے والی مختصر فضائی جھڑپ میں بھارتی افواج کو مکمل طور پر شکست ہوئی،
مزید یہ بھی پڑھیں:انڈر 19 ایشیا کپ: یو اے ای کوشکست، پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ 7 مئی کو ہونے والی تقریباً آدھے گھنٹے کی فضائی جھڑپ میں بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔چاہے لوگ اس حقیقت کو تسلیم کریں یا نہ کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی وزیراعظم نےسڈنی حملے کے ہیرو احمدکی بہادری کو سراہا
ان کے بقول اس جھڑپ کے بعد بھارتی فضائیہ کی صورتحال اس قدر خراب ہو گئی کہ فضائیہ کو مکمل طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا اور ایک بھی طیارہ پرواز نہ کر سکا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس دن بھارتی فضائیہ کا کوئی بھی طیارہ فضاء میں نہیں گیا۔سینئر کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ اگر گوالیار، بھٹنڈہ یا سرسا کے فضائی اڈوں سے کسی بھی طیارے نے اڑان بھری ہوتی تو اس کے مار گرائے جانے کا قوی امکان موجود تھا۔
Pune: Former Maharashtra CM and senior Congress leader Prithviraj Chavan says, “On the first day (of Operation Sindoor) we were completely defeated. In the half-hour aerial engagement that took place on the 7th, we were fully defeated, whether people accept it or not. Indian… pic.twitter.com/3JRROmLoJh
— ANI (@ANI) December 16, 2025
پرتھوی راج چوہان کا مزید کہنا تھا کہیہی وجہ تھی کہ بھارتی فضائیہ کو مکمل طور پر زمینی سطح پر روک دیا گیا اور کسی بھی طیارے کو پرواز کی اجازت نہیں دی گئی۔
پرتھوی راج چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے شکست کے بعد کی صورتحال میں بھارتی فضائیہ کو عملی طور پر مفلوج کر دیا گیا تھا۔
اور فیصلہ سازوں کو خدشہ تھا کہ مزید نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حقائق ہیں اور انہیں تسلیم کرنا ضروری ہے، چاہے عوامی سطح پر اس حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہو۔




